مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح پیراگوائے کی حسینہ خوشی کے مارے بے ہوش ،ْویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 16:42

مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح پیراگوائے کی حسینہ خوشی کے مارے بے ہوش ،ْویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ینگو ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2018ء) میانمار میں منعقدہ سالانہ مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں ٹائٹل جیتنے والی پیراگوائے کی حسینہ خوشی کے مارے اسٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں مختلف ممالک سے حسیناؤں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جس میں انڈونیشیا کی پروکو نے تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مقابلہ انڈیا کی میناکشی چوہدری اور پیراگوائے کی کلارا سوسا کے درمیان ہوا۔اس سے قبل کہ پیراگوائے کی کلارا سوسا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح کے طور پر اعلان کیا جاتا، وہ مِس انڈیا کا دوسرے نمبر پر آنے کا سن کر ہی خوشی سے بیہوش ہوگئیں۔اس موقع پر اسٹیج پر بھی کچھ دیر کے لیے ہل چل پیدا ہوگئی، تاہم کچھ دیر بعد مس پیراگوائے کے ہوش و حواس بحال ہوئے اور انہیں مِس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کی فاتح کے طور پر تاج پہنایا گیا۔
وقت اشاعت : 27/10/2018 - 16:42:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :