روس میں پاکستان کے سفیر گلوکار فخر عالم کی ویزا مدت ختم ہونے کی بناء پر ان کو روکنے کے معاملہ پر مقامی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 29 اکتوبر 2018 20:30

روس میں پاکستان کے سفیر گلوکار فخر عالم کی ویزا مدت ختم ہونے کی بناء پر ان کو روکنے کے معاملہ پر مقامی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس میں پاکستان کے سفیر گلوکار فخر عالم کی ویزا مدت ختم ہونے کی بناء پر ان کو روکنے کے معاملہ پر مقامی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی سفیر نے فخر عالم سے بات بھی کی ہے اور امید ہے کہ مسئلہ جلد ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ فخر عالم اپنے مشن ’’پرواز‘‘ کے تحت دنیا بھر کے سفر پر ہیں اور انہیں روس کے یوژونو سخا لنکس ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد زائد المیعاد ویزا ہونے کی بناء روکا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/10/2018 - 20:30:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :