ہالی ووڈ پروڈیوسرہاروی وائنسٹن پر ایک اور اداکارہ نے جنسی ہراساں اور ریپ کا کیس دائر کردیا

عمر رسیدہ پروڈیوسر نے ان سے اس وقت سیکس کا مطالبہ کیا، جب میری عمر محض 16 سال تھی، جین ڈوئے

جمعرات 1 نومبر 2018 21:22

ہالی ووڈ پروڈیوسرہاروی وائنسٹن پر  ایک اور اداکارہ نے جنسی ہراساں اور ریپ کا کیس دائر کردیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء) ہالی وڈ پروڈیوسر 66 سالہ ہاروی وائنسٹن جن پر متعدد خواتین اور اداکاراؤں کو 3 دہائیوں تک جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کا نشانہ بنانے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، ان پر ایک اور اداکارہ نے کیس دائر کردیا۔ہاروی وائنسٹن پر دائر کیے گئے نئے کیس میں اداکارہ اور ماڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاروی وائنسٹن نے نہ صرف ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا، بلکہ انہیں ’سیکس‘ کے لیے بھی ڈرایا دھمکایا۔

نیویارک سٹی کی من ہٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ عمر رسیدہ پروڈیوسر نے ان سے اس وقت سیکس کا مطالبہ کیا، جب ان کی عمر محض 16 سال تھی۔رپورٹ کے مطابق ہاروی وائنسٹن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی اداکارہ کی شناخت پولینڈ کی سابق ماڈل جین ڈوئے کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق پولش ماڈل و اداکارہ نے عدالت میں دائر درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ ہاروی وائنسٹن نے انہیں 2002 میں نیویارک میں اپنے اپارٹمنٹ میں نازیبا حرکت کا نشانہ بنایا۔

ماڈل نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ ہاروی وائنسٹن نے انہیں اپنے جنسی عضو کو پکڑنے کے لیے دباؤ ڈالا اور ساتھ ہی ان سے سیکس کا مطالبہ کیا۔ماڈل و اداکارہ کے مطابق ہاروی وائنسٹن نے انہیں دھمکایا کہ اگر ان کا مطالبہ نہیں مانا گیا تو وہ انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف نہیں کرائیں گے۔۔
وقت اشاعت : 01/11/2018 - 21:22:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :