ہالی ووڈ اداکار کرس پراٹ اور اداکارہ اینا فارس میں طلاق ہوگئ

ی آئندہ پانچ سال تک ایک دوسرے سے 5 میل کی دوری پر رہائش اختیار کریں گے، عدالت کا حکم

جمعہ 9 نومبر 2018 20:57

ہالی ووڈ اداکار کرس پراٹ اور اداکارہ اینا فارس میں طلاق ہوگئ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) جراسک ورلڈ، اوینجر انفنٹی وار اورگارڈینز آف دی گلیکسی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار کرس پراٹ اور اداکارہ اینا فارس میں بالا آخر طلاق ہوگئی۔دونوں نے اگست 2017 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا تھا، تاہم ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ان میں طلاق نہ ہوسکی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں نے 2009 میں شادی کی تھی اور جوڑے کو ایک بیٹا بھی ہے۔ دونوں کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی، تاہم عدالت نے دونوں کو ایک دوسرے کے انتہائی قریب رہائش اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے دونوں کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ سال تک ایک دوسرے سے 5 میل کی دوری پر رہائش اختیار کریں گے۔عدالتی حکم نامے میں دونوں کو مزید کہا گیا ہے کہ جب تک ان کا بچہ چھٹی جماعت کا امتحان پاس نہیں کرلیتا، تب تک وہ ایک دوسرے کے قریب رہائش اختیار کریں گے۔۔
وقت اشاعت : 09/11/2018 - 20:57:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :