فخر عالم نے امریکہ میں لاہور لاہور اے کے نعرے لگوا دئیے

امریکی قونصلیٹ نے فخر عالم کو پوری دنیا کا چکر لگانے پر مبارکباد پیش کی

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:12

فخر عالم نے امریکہ میں لاہور لاہور اے کے نعرے لگوا دئیے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) معروف گلوکار فخر عالم نے مشن پرواز مکمل کرتے ہوئے دنیا کے گرد چکر لگانے والے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کر لیا۔24 روزہ سفر کے دوران وہ 22 ممالک سے ہوتے ہوئے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچے۔فخر عالم نے اس مشن کا آغاز بھی امریکہ سے کیا اور اختتام بھی امریکہ پر کیا۔فخر عالم نے امریکی قونصلیٹ ممبران کے دل جیت لئیے۔

امریکی قونصلیٹ نے فخر عالم کو پوری دنیا کا چکر لگانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر امریکی قونصلیٹ ممبران نے لاہور لاہور اے کے نعرے بھی لگائے۔خیال رہے سائنسی ترقی نے دنیا کو سمیٹ کر ایک گلوبل ویلج بنا دیا ہے تاہم ابھی اس دنیا کو سر کرنے کے لیے بڑی ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے۔جدید سہولیات کے باوجود دنیا بھر کا چکر لگا ایک کٹھن مرحلہ ہے جسے ہر کوئی عبور نہیں کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

1940 سے لے کر اب تک صرف 200 لوگ ہی ایسے ہیں جو دنیا کے گرد چکر لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔گزشتہ سال ایک پاکستانی نڑاد امریکی باپ بیٹے نے یہ اعزاز حاصل کرنا چاہا تھا مگر انکا جہاز گر کر تباہ ہو گیا اور انکا وہ مشن ادھورا رہ گیا۔تاہم پاکستان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ معروف گلوکار فخر عالم نے مشن پرواز مکمل کرتے ہوئے دنیا کے گرد چکر لگانے والے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس چیز کی خوشخبری انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ کے ذریعے پاکستانیوں کو دی۔۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 19:12:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :