معروف ٹی وی اداکار اور ڈائریکٹر انور اقبال کے اعزاز میں اعتراف کمال کی تقریب منعقد

ہفتہ 10 نومبر 2018 21:54

معروف ٹی وی اداکار اور ڈائریکٹر انور اقبال کے اعزاز میں اعتراف کمال کی تقریب منعقد
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ایشین آرٹس کونسل کے تعاون سے معروف ٹی وی اداکار اور ڈرائریکٹر انور اقبال کے اعزاز میں اعتراف کمال کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں اداکار کو ان کی ٹی وی اور فلم میں بیالیس سالہ خدمات کے عوض اس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام میں پاکستانی فلم ، ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ اہم ثقافتی،سماجی اور سیاسی شخصیات بھی شرکت کی۔

تقریب میں کثیر تعداد میں سماجی اور ابلاغ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔جبکہ انور اقبال کو ان کی خدمات کے سلسلے میں خوب پذیرائی دی گئی اور سراہا گیا ۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے انور اقبال کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ روایت ایسی ہے کہ اسٹار کے انتقال کے بعد ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے ۔

جبکہ آرٹس کونسل نے اس روایت کے خلاف اسٹار کی زندگی میں اس کی موجودگی میں اس کی خدمات کے اعتراف کی روایت ڈالی ہے۔ ہم اس سے قبل بھی کئی ادیبوں اور دانشوروں کے لیے اعتراف کمال کی تقریب منعقد کر چکے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تقریب سے اقبال لطیف، سعادت جعفری، محمد قوی، مصطفی قریشی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 21:54:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :