مایا علی اور شہریار منور کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی دوسری پوسٹر جھلک جاری

پیر 12 نومبر 2018 13:36

مایا علی اور شہریار منور کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی دوسری پوسٹر جھلک جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) نئی پاکستانی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی دوسری پوسٹر جھلک جاری کر دی گئی۔ فلم کے پوسٹر میں سرخ رنگ کی دیوار پر ایک آئینے کا فریم ہے جس میں اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور پشت کئے ایک دریا کے کنارے بیٹھے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار عاصم رضا ہیں جن کے مطابق فلم آئندہ سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی دیگر کاسٹ میں احمد علی بٹ، زارا نور عباس، راکیل ویچانی اور حنا دلپذیر شامل ہیں۔ اس فلم کے لئے پہلے ماہرہ خان کو لیا گیا تاہم ان کی مصروفیات کے باعث مایا علی کو ان کی جگہ کاسٹ کر لیا گیا تاہم کہا جا رہا ہے کہ فلم میں ماہرہ سپیشل اپیئرنس دیں گی۔ فلم کی شوٹنگ کا ایک حصہ مظفر آباد اور یورپ میں فلمایا گیا ہے۔ فلم کی کہانی رومانوی ہے تاہم روایت سے ہٹ کر ہے اس میں آج کل کی نوجوان نسل کی ذمہ داریوں سے دور بھاگنے کے رجحان کو موضوع بنایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 13:36:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :