عالمی سطح پر سراہی جانے والی شعمون عباسی اور سمیع خان کی فلم ’’گم‘‘ کا پوسٹر جاری

پیر 12 نومبر 2018 13:36

عالمی سطح پر سراہی جانے والی شعمون عباسی اور سمیع خان کی فلم ’’گم‘‘ کا پوسٹر جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان میں ریلیز سے قبل ہی عالمی سطح مقبول ہونے والی شعمون عباسی، سمیع خان اور شامین خان کی فلم ’’گم‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں ایک بھیڑیئے کے سر کے عکس میں شعمون عباسی اور سمیع خان کے غصے سے بھرے اور زخمی چہرے نظر آ رہے ہیں اور بیک گرائونڈ میں ایک گھنا جنگل دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم 15 سے زیادہ انٹرنیشنل ایوراڈز اپنے نام کر چکی ہے۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 13:36:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :