فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی عکسبندی آخری مرحلے میں داخل،

ریشم بہاولپور پہنچ گئیں

پیر 12 نومبر 2018 13:36

فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی عکسبندی آخری مرحلے میں داخل،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی عکسبندی آخری مرحلے میں داخل ہو گئی، فلم کی آخری مرحلے کی عکسبندی بہاولپور میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کے مطابق فلم میں اداکارہ ریشم کو نہایت عمدہ کردار دیا گیا ہے جس کو وہ بہت خوبصورتی سے نبھا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کے آخری مرحلے کی شوٹنگ 20 نومبر سے بہاولپور میں شروع ہوگی جس کے لئے کریو نے وہاں پہنچنا شروع کر دیا ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں ماڈل اور اداکارہ ایشا فیاض اور سمیع خان شامل ہیں۔ یہ فلم ایشا فیاض کی بطور اداکارہ پہلی فلم ہوگی۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 13:36:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :