پنکج تریپتھی نے فلم ’’کاغذ‘‘ کے لئے اپنا وزن کم کر لیا

پیر 12 نومبر 2018 13:50

پنکج تریپتھی نے فلم ’’کاغذ‘‘ کے لئے اپنا وزن کم کر لیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار پنکج تریپتھی نے فلم ’’کاغذ‘‘ میں کسان کے کردار کے لئے وزن کم کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار پنکج تریپتھی کا کہنا تھا کہ ہدایت کار ستیش کوشک کی فلم ’’کاغذ ‘‘ میں اترپردیش کے ایک کسان کے کردار کے لئے وزن کم کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے لئے انہوں نے جم جانے کی بجائے دیسی ٹوٹکے اپنائے اور اس کے لئے انہوں نے نیم گرم پانی میں لیموں اور شہد ڈال کر پیا، تلے ہوئے کھانے اور جنک فوڈ چھوڑ دیا جبکہ اس کردار کے لئے انہوں نے دھوپ میں چھتری اور چشموں کا استعمال بھی ترک کر دیا۔

فلم ’’کاغذ‘‘ کی کہانی ریاست بہار کے ایک کسان کے گرد گھومتی ہے جسے رشوت کے زریعے رشتوں داروں نے اس کی زمین اپنے قبضے میں کرنے کے لئے سرکاری کاغذات میں اسے مردہ قرار دے دیا۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 13:50:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :