منیشا کوئرالہ کی کینسر کے خلاف جنگ پر مبنی کتاب ’’ہیلڈ‘‘ لانچ

پیر 12 نومبر 2018 13:50

منیشا کوئرالہ کی کینسر کے خلاف جنگ پر مبنی کتاب ’’ہیلڈ‘‘ لانچ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کینسر کے خلاف اپنی جنگ پر مبنی کتاب ’’ہیلڈ‘‘ لانچ کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ٹویٹر پر کتاب ’’ہیلڈ‘‘ جس کا ذیلی عنوان ’’ہائو کینسر گیو می اے نیو لائف ‘‘ ہے کے سرورق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کے خلاف جیت خود پر اعتماد اور زندگی سے دوبارہ محبت کی سیکھ ہے، جو میری کتاب میں بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مینشا کوئرالہ کو کینسر فری زندگی گزارتے ہوئے 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور آج وہ صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 13:50:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :