فلم ’’بازی گر‘‘ کی ریلیز کو 25سال مکمل

پیر 12 نومبر 2018 13:50

فلم ’’بازی گر‘‘ کی ریلیز کو 25سال مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’’بازی گر‘‘ کی ریلیز کو 25سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار عباس مستان نے فلم ’’بازی گر‘‘ کی ریلیز کو 25سال مکمل ہونے پر ٹیم کو عکس بندی کے دوران درپیش مشکلات کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم میں ہیرو ہی ایک منفی کردار تھا جس کے لئے اداکار انیل کپور اور سلمان خان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے منفی کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ سلمان خان ہدایت کار سورج برجاتیاکی فلم کی عکس بندی میں مصروف تھے اور انہیں لگتا تھا کہ وہ منفی کردار کے لئے موزوں نہیں ہیں جبکہ انیل کپور کا کہنا تھا کہ وہ منفی کردار ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے جبکہ ہیروئن کے کردار کے لئے جوہی چاولہ اور سری دیوی سے رابطہ کیا گیا لیکن ان کہنا تھا کہ فلم کے لئے نئے اداکار بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔

فلم ’’بازی گر‘‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 13:50:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :