معاشرے میں انتہائی خطرناک رجحانات پیدا ہو رہے ہیں ،دلیل پر مبنی مباحثے کو فروغ دینا چاہیے ‘ نعمان اعجاز

تعلیمی نصاب میں تفریق بھی معاشرے میں تقسیم کا باعث بن رہی ہے،یونیفارم پالیسی لائی جائے ‘ نامور اداکار کی گفتگو

پیر 12 نومبر 2018 14:24

معاشرے میں انتہائی خطرناک رجحانات پیدا ہو رہے ہیں ،دلیل پر مبنی مباحثے کو فروغ دینا چاہیے ‘ نعمان اعجاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) نامور اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی کے بغیر حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،تعلیمی نصاب میں تفریق معاشرے میں تقسیم کا باعث بن رہی ہے جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دنیا کے ترقی یافتہ اور مہذب معاشروں کی فہرست میں شامل ہونا ہے تو تعلیم کے شعبے میں قومی پالیسی تشکیل دے کر ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کرناہے تاکہ ان کا اور ملک کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ انہوںنے کہا معاشرے میں جو رجحانات پیدا ہو رہے ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں ۔ ہمیں دلیل پر مبنی مباحثے کو فروغ دینا چاہیے ۔ تعلیمی نصاب میں تفریق بھی معاشرے میں تقسیم کا باعث بن رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ یونیفارم پالیسی لائے اور تمام تعلیمی اداروں میں ایک ہی طرح کا نصاب پڑھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں تعلیم کے میدان میں ترقی کوترقیاتی منصوبوںپر ترجیح دیں اور اس کے لئے اہداف مقرر کئے جائیں۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 14:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :