اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر حاصل ہونیوالی کامیابی عارضی ثابت ہو گی ‘مسعود اختر

ایسا لگتا ہے نوجوان نسل اپنی ثقافت سے پیچھا چھڑا رہی ہے، فلم ، ٹی وی اور اسٹیج پر اپنی ثقافت کو پیش کیا جائے‘ خصوصی گفتگو

پیر 12 نومبر 2018 14:24

اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر حاصل ہونیوالی کامیابی عارضی ثابت ہو گی ‘مسعود اختر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ میں واضح کہتا ہوں کہ کسی بھی شعبے میں اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر حاصل ہونے والی کامیابی عارضی ثابت ہو گی ،آج والدین بچوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں،انگریزی زبان دنیا سے رابطے کا ذریعہ ہو سکتی ہے لیکن اس کیلئے قومی زبان اردوکو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت خصوصی اہمیت کی حامل ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ نوجوان نسل اس سے پیچھا چھڑا رہی ہے۔ پاکستانی فلم ، ٹی وی اور اسٹیج پر اپنی ثقافت کو بھرپور انداز میں پیش کیاجائے تاکہ نوجوان نسل اس کی جانب راغب ہو ۔ انہوں نے کہا کہ والدین بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ میں چیلنج سے کہتا ہوں ہمارے نوجوان اپنی ثقافت اور تہذیب کا تجزیہ کر یں آپ کو دنیا میں ایسی کوئی دوسری ثقافت اور تہذیب نہیں ملے گی ۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 14:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :