کرئیر کے آغاز سے بھرپور سپورٹ میسر آئی جس سے آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھا‘ ثناء جاوید

پیر 12 نومبر 2018 14:24

کرئیر کے آغاز سے بھرپور سپورٹ میسر آئی جس سے آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھا‘ ثناء جاوید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء)ٹی وی کی نامور اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ کرئیر کے آغاز سے ہی کامیابی نے میرے قدم چومے اور میں اسی ڈگر پر آگے بڑھ رہی ہوں،کسی بھی انسان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن میری کوشش ہو تی کہ غلطیاں دہرانے کی بجائے ان سے سبق حاصل کروں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ محنت اور لگن سے کا م اورخود احتسابی میری کامیابی کا راز ہے اور مستقبل میں بھی اس پر کاربند رہوں گی۔ثناء جاوید نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے لیکن میں مثبت سوچ کے ساتھ زندگی گزارنے کی قائل ہوں ۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 14:24:39

Rlated Stars :