فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

پیر 12 نومبر 2018 14:52

فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق عمران ہاشمی کی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، پوسٹر میں عمران ہاشمی کے چہرے کے اردگرد سٹوڈنٹس کارڈ موجود ہیں جن کے ساتھ پیسے لگے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی تعلیمی نظام میں ہونے والی بدعنوانی پر مبنی ہے۔فلم 25جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 14:52:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :