فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے واہگہ باڈر پر مبنی سیٹ تخلیق کیا جائے گا

پیر 12 نومبر 2018 14:52

فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے واہگہ باڈر پر مبنی سیٹ تخلیق کیا جائے گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے واہگہ باڈر پر مبنی سیٹ تخلیق کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکس بندی واہگی باڈر پر کی جانی تھی لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہیں ہو سکا اور میکرز لدھیانا میں واہگہ باڈر پر مبنی سیٹ تخلیق کریں گے اور آئندہ چند دنوںمیں سلمان خان کترینہ کیف کے ہمراہ فلم کی عکس بندی شروع کریں گے۔فلم کی کاسٹ میں سنیل گروور،تبو، نورا فتحی، اور دیشا پتانی بھی شامل ہیں، فلم سائوتھ کورئین فلم ’’اوڈ ٹو مائے فادر‘‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 14:52:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :