فلم ’’ شکیلا ‘‘ میں کام کرنے کرنا میرے لئے باعث خوشی ہے،ریچاچڈا

پیر 12 نومبر 2018 14:52

فلم ’’ شکیلا ‘‘ میں کام کرنے کرنا میرے لئے باعث خوشی ہے،ریچاچڈا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ ریچاچڈا کا کہنا ہے فلم ’’ شکیلا ‘‘ میں کام کرنا ان کے لئے خوشی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اداکارہ شکیلا کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ریچاچڈا نے میڈیا سے فلم کی عکسبندی مکمل ہونے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’ شکیلا ‘‘ میں کام کرنے سے ان کو اداکاری کا ایک مختلف گراف دیکھنے کو ملا جس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے لئے اس فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے اور ان کو خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ ہیں۔ فلم ’’ شکیلا ‘‘ بھارتی اداکارہ شکیلا کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جنہوں نے تامل فلم انڈسٹری میں دو دہائیوں تک راج کیا، فلم ’’ شکیلا ‘‘ کے ہدایتکار اندرا جیت لنکیش ہیں جبکہ فلم 11 دسمبر کو سینما میں دکھائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 14:52:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :