میرے نزدیک عزت سے بڑا کوئی رشتہ نہیں ہے، شاہ رخ خان

پیر 12 نومبر 2018 15:00

ممبئی۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ سلمان خان اور ان کی فیملی کے لئے ان کے دل میں بہت عزت ہے اور میرے لئے عزت سے بڑاکوئی رشتہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے 24ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا ہے کہ وہ تاحال نیشنل ایوارڈ نہ جیتنے پر افسردہ ہیں لیکن امکان ہے کہ آئندہ آنے والے 10سالوں میں ایک وقت آئے گا جب ان کی کوئی فلم اس طرح کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دل میں سلمان خان اور ان کی فیملی کے لئے بہت عزت ہے اور میرے لئے عزت سے زیادہ کوئی رشتہ بڑا نہیں ہے اور یہی بات میں عامر خان کے لئے بھی بولوں گا کیونکہ میں جب فلم انڈسٹری میں نیا تھا تو سلمان اور عامر میرے سے 2یا 3سال سینئر تھے اور انہوں نے کبھی بھی میرے مقابلے میں خود کو بڑا یا سپیشل محسوس نہیں کرایا کیونکہ دونوں اس وقت ملک کے بڑے اداکار تھے انہوں نے ہمیشہ مجھ سے دوستوں کی طرح پیش آئے لہذا جو لوگ کہتے تھے کہ ہمارا جھگڑا ہے وہ جھوٹ بولتے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 15:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :