ابھیشیک بچن فلم ’’سمبا‘‘ میں منفی کردار کے لئے پہلا انتخاب تھے

پیر 12 نومبر 2018 15:00

ممبئی۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن فلم ’’سمبا‘‘ میں منفی کردار کے لئے پہلا انتخاب تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا‘‘ میں اداکار سونو سود منفی کردار ادا کر رہے ہیں لیکن اس سے قبل اداکار ابھیشیک بچن کو منفی کردار کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا جس کے بعد اداکار آر مدھون سے اس کردار کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے بھی منفی کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد سونو سود نے اسکردار کے لئے ہاں کر دی۔ فلم ’’سمبا‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو رواں سال 28دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 15:00:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :