آج کے دور میں ہر کوئی خود کو فلمی ناقد سمجھنے لگا ہے، سنیل شیٹھی

پیر 12 نومبر 2018 15:00

ممبئی۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں ہر کوئی خود کو فلمی ناقد سمجھنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنیل شیٹھی نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ پر ہونے والی تنقید پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت زیادہ بدقسمتی کا باعث ہے کہ اس فلم پر بے جا تنقید کی جارہی ہے، فلم پر جو پیسہ اور محنت لگائی گئی ہے وہ واضح دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکثر فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کر لیتے ہیں اور نتیجہ بعض اوقات اعلیتوقعات کے برعکس ہو جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر فلم کو ہموار ریلیز کا موقع ملنا چاہیئے اور پھر شائقین کو رائے کا حق دینا چاہیئے۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 15:00:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :