شادیوں کا موسم ہے ،میں بھی نتاشا دلال سے شادی کرنے جارہا ہوں، ورن دھون

پیر 12 نومبر 2018 17:34

شادیوں کا موسم ہے ،میں بھی نتاشا دلال سے شادی کرنے جارہا ہوں، ورن دھون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) اداکار ورن دھون نے بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ورن دھون گزشتہ روز اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ کافی ود کرن شو میں جلوہ گر ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورن دھون نے کہا کہ آج کل شادیوں کا موسم عروج پر ہے اس لئے وہ بھی بہت جلد نتاشا دلال سے شادی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ انوشکا شرما نے کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی، رواں سال اداکارہ سونم کپور نے بزنس مین ا?نند ا?ہوجا سے شادی کرلی۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جبکہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکارہ و اداکار نک جونس کے ساتھ رواں سال یکم دسمبر کو شادی کرنے جارہی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 17:34:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :