گوندا بہت زیادہ عاجز مزاج اور تعاون کرنے والے انسان ہیں، کرن آنند

پیر 12 نومبر 2018 17:56

گوندا بہت زیادہ عاجز مزاج اور تعاون کرنے والے انسان ہیں، کرن آنند
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار کرن آنند نے کہا ہے کہ اداکارگوندا بہت زیادہ عاجز مزاج اور تعاون کرنے والے انسان ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کرن آنند نے فلم ’’رنگیلا راجا ‘‘ میں اداکار گوندا کے متعلق کہنا تھا کہ فلم میں ان کے ساتھ کام کے دوران مجھے احساس ہوا کہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ عاجزی و انکساری سے کام لیتے ہیں اور ان کے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں اور یہی نہیں ان کی عمدہ اداکاری اور دوسروں کے ساتھ تعاون کی عادت کی بدولت ساتھی اداکاروں کو اپنی اداکاری میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے اور سیٹ پر انہوں نے ہمیشہ مجھے اچھا کام کرنے پر میرا حوصلہ بڑھایا ہے۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 17:56:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :