تھیٹر میں تخلیقات اور تحقیقات دونوں ضروری ، اپنا موقف منوانے کے لئے ابلاغ اہم ہتھیار ہے، توقیر ناصر

ہمیں اپنے ہاں تہذیبی و ثقافتی اور سماجی و سیاسی شعبہ میں اعلی معیار کو ثابت کرنا ہوگا،نامور اداکار

پیر 12 نومبر 2018 23:23

تھیٹر میں تخلیقات اور تحقیقات دونوں ضروری ، اپنا موقف منوانے کے لئے ابلاغ اہم ہتھیار ہے، توقیر ناصر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) تھیٹر میں تخلیقات اور تحقیقات دونوں ضروری ہیں، اپنا موقف منوانے کے لئے ابلاغ اہم ہتھیار ہے،ہمیں اپنے ہاں تہذیبی و ثقافتی اور سماجی و سیاسی شعبہ میں اعلی معیار کو ثابت کرنا ہوگا،اپنی صلاحیتوں کے اظہار میں اپنے سینئر کا تجربہ شامل کر لیں منزل مل جائے گی۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار نامور اداکار و چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے ہجویری یونیورسٹی میں میڈیا کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک سیمینار میں کیا۔

انھوں نے کہاکہ جدید دنیا سے وابستہ ہونے کے لئے تھیٹر اور میڈیا کی جدید تعلیم کی طرف توجہ دینا ہوگی،اپنی توانایئوں کو اپنے مثبت خیالات منظم کرنے میں خرچ کریں،آپ خوب صورت سماج پیدا کرنے کے لئے کام کریں آپ کی شخصیت خود بخود خوب صورت ہونے لگے گی۔صحافی ہونے کے ناطے دنیا میں اپنے ملک کی اصل شناخت کی ترویج کریں۔انھوں نے نشست کے آخر پر نوجوان طلبہ و طالبات کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 23:23:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :