ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری 4 کا پہلا ٹریلر جاری

فل 21جون 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 13 نومبر 2018 18:01

ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری 4 کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری 4 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق جوش کولے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ٹوائے فلم سیریز کا چوتھا حصہ ہے جس میں شرارتی کردار ووڈی اور بز ایک مرتبہ پھر اپنی نٹ کھٹ حرکتوں سے مداحوں کو لطف فراہم کریں گے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ٹام ہینکس،ٹم ایلن،جون کسیک،بلیک کلارک،اینی پوٹس،مائیکل کیٹن اور بونی ہنٹ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔فل 21جون 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 13/11/2018 - 18:01:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :