فلم ’’ٹوائے اسٹوری 4‘ ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

فلم21جون 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 14 نومبر 2018 12:05

فلم ’’ٹوائے اسٹوری 4‘ ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا
․نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری 4 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جوش کولے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ٹوائے فلم سیریز کا چوتھا حصہ ہے جس میں شرارتی کردار ووڈی اور بز ایک مرتبہ پھر اپنی نٹ کھٹ حرکتوں سے مداحوں کو لطف فراہم کریں گے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ٹام ہینکس،ٹم ایلن،جون کسیک،بلیک کلارک،اینی پوٹس،مائیکل کیٹن اور بونی ہنٹ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔فلم21جون 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 12:05:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :