رونے دھونے والے کریکٹر پسند نہیں

کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کے ساتھ اس طرح پیش آئوں کہ ان کے چہروںپر مسکراہٹیں آجائیں ‘فضاء علی

بدھ 14 نومبر 2018 12:41

رونے دھونے والے کریکٹر پسند نہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) اداکارہ فضاء علی نے کہاکہ مجھے رونے دھونے والے کریکٹر پسند نہیں میں ہنسنے اورہنسانے والی لڑکی ہوں ، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں لوگوں کے ساتھ اس طرح پیش آئوں کہ ان کے چہروںپر مسکراہٹیں آجائیں ،گھٹن زدہ معاشرے میں رہتے ہوئے ہم چڑ چڑے پن کا شکار ہوتے جارہے ہیں جس وجہ سے ہم میں قوت برداشت بھی ختم ہوتی جارہی ہے ،اخلاقیات کاجنازہ نکل چکا ہے ،مجھے ہرطر ف مرجھائے ہوئے چہرے دیکھ کر خوف آتا ہے ۔

انہوںنے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ٹی وی کے ذریعے لوگوںکے مزاج میں مثبت تبدیلیاں پیداکرنے کی خواہش مند ہوں چاہے اس کے لئے مجھے کسی شو کی میزبانی کرنی پڑی یا کسی ڈرامے میں کامیڈی اداکاری کرنی پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جب میری وجہ سے کسی کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے تومجھے بھی روحانی سکون کااحساس ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم تہیہ کرلیں کہ ہم ایک دوسرے کی طرف دیکھیں تو ہمارے چہروں پر ایک ایسی مسکراہٹ ہونی چاہیے تو یہ کوئی مشکل کام نہیں صرف عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ دین اسلام میں بھی اخلاقیات پر سب سے زیادہ ضرور دیا گیا ہے اور میںسب کو کہوں گی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت اور خلوص سے پیش آئیں اس سے معاشرے میں بڑے مثبت نتائج برآمد ہوںگے ۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 12:41:45

Rlated Stars :