ضلعی انتظامیہ کا 12ربیع الاول کے احترام میں لاہو رکے تھیٹر ز اورر سینما گھر بند رکھنے کا فیصلہ

بدھ 14 نومبر 2018 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے 12ربیع الاول کے احترام میں لاہو رکے تھیٹر ز اور سینما گھر بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 12ربیع الاول کے احترام کے پیش نظر لاہور کے سینما گھر اور تھیٹر ز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے جلد سینما گھرو ں اور تھیٹرز مالکان کو سرکل کے ذریعے آگا ہ کیا جائے گا کہ وہ 12ربیع الاول کے احترامیں سینما گھر اور تھیٹر ز بند رکھیں ۔تاہم اس حوالے سے بعض تھیٹرز مالکان نے خود ہی 12ربیع الاول کے موقع پر تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 12:56:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :