میری نئی آنے والی فلم ’’آئی ہیٹ لو ‘‘ سپر ہٹ فلم ثابت ہوگی ‘ڈاکٹر اجمل ملک

بدھ 14 نومبر 2018 12:56

میری نئی آنے والی فلم ’’آئی ہیٹ لو ‘‘ سپر ہٹ فلم ثابت ہوگی ‘ڈاکٹر اجمل ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) معروف رائٹر وڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہاکہ ان کی آنے والی فلم ’’آئی ہیٹ لو ‘‘سپر ہٹ فلم ثابت ہوگی ۔ فلم میں دلچسپ موضوع کو سکرین پر لایا جارہا ہے ۔ فلم میں ببرک شاہ ، فرحان علی ، کامران مجاہد ، سونو بھٹی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں یہ فلم ایک ایسی فلم ہوگی جس کو دیکھنے والے مدتوں یادر کھیں گے ۔

(جاری ہے)

این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس فلم میں ہر اداکار کیلئے پرفارمنس کا مارجن ہے اور تمام اداکاروں کا اپنی بھرپور صلاحیتیں دکھانے کے مواقعے ملیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ منفرد موضوع پر بنائی جانے والی فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گی ۔انہوںنے کہاکہ میں نے فلم کے لئے بھرپور محنت کی ہے اورمجھے یقین ہے کہ یہ فلم نمائش کے بعد ریکارڈ ساز بزنس کرنے میں کامیا ب ہوجائے گی ۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 12:56:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :