ْاداکارہ پائل خان نے ناز تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’دنیا پیسے دی ‘‘میں ہلچل مچادی

بدھ 14 نومبر 2018 12:56

ْاداکارہ پائل خان نے ناز تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’دنیا پیسے دی ‘‘میں ہلچل مچادی
لاہور (این این آئی اداکارہ پائل خان نے ناز تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’دنیا پیسے دی ‘‘میں ہلچل مچادی ، ڈرامہ بین ان کے رقص پر بے قابوہوکر دیوانہ وار رقص کرتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پائل خان جو ان دنو ں ناز تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’دنیا پیسے دی ‘‘میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے اسٹیج ڈرامے کیلئے خصوصی آئٹم تیار کی تھی اور گزشتہ روز انہوںنے اپنی شاندار رقص پرفارمنس سے ہال میں موجودڈرامہ بینوں کو اپنے ہوش حواس سے بیگانہ کردیا اور وہ بھی پائل خان کے ساتھ دیوانہ وار رقص کرتے رہے ۔

اس موقع پر ہال میں موجود سکیورٹی اہلکاروںنے بڑی مشکل سے ڈرامہ بینوں کو واپس ان کی سیٹوں پر بٹھایا ۔ڈرامے کے پروڈیوسر ملک یعقوب اور رائٹر وڈائریکٹر تنویر عالم خان ہیں۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 12:56:10