میرے شوہر میری طاقت ہیں، سونالی باندرے

بدھ 14 نومبر 2018 13:23

میرے شوہر میری طاقت ہیں، سونالی باندرے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ سونالی باندرے کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر گولڈی بھل ان کی طاقت ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونالی باندرے نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹا گرام پر اپنے شوہر ہدایتکار گولڈی بھل کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر ان کے بہترین دوست ہیںاور ان کی طاقت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کا مطلب اچھے اور برے وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا ہے اور میرے شوہر نے میری بیماری کے وقت میرا بھرپور ساتھ دیااور ان کے بغیر میں یہ سفر شاید ہمت سے طے نہ کر پاتی جس کے لئے میں ان کی بے حد شکر گزار ہوں۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:23:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :