میرے لئے فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں شوشانت کے بغیر اداکاری کرنا ناممکن تھی، سارا علی خان

بدھ 14 نومبر 2018 13:23

میرے لئے فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں شوشانت کے بغیر اداکاری کرنا ناممکن تھی، سارا علی خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ سارا علی خان کا کہنا ہے کہ فلم فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں شوشانت کے بغیر اداکاری کرنا ناممکن تھی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سارا علی خان نے فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے بارے مین بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں یہ فلم مکمل کر چکی ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ انہوں نے اس فلم میں اپنے کردار پر خوب محنت کی ہے لیکن یہ ان کے ساتھی اداکار شوشانت سنگھ راجپوت کے بغیر ناممکن تھی اور اداکار شوشانت سنگھ راجپوت نے اس فلم میں ان کی ہندی بہتر کرنے میں کافی مدد کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ اداکار شوشانت ایک اچھے انسان ہیں، فلم ’’کیدارناتھ‘‘ 7 دسمبر کو سینما میں پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:23:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :