ارشد وارثی کی فلم ’’فراڈ سیاں‘‘ آئندہ سال 18جنوری کو ریلیز ہو گی

بدھ 14 نومبر 2018 13:34

ارشد وارثی کی فلم ’’فراڈ سیاں‘‘ آئندہ سال 18جنوری کو ریلیز ہو گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی کی فلم ’’فراڈ سیاں‘‘ آئندہ سال 18جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوربھ شری واستوا کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ’’فراڈ سیاں‘‘ آئندہ سال 18جنوری کو ریلیز کی جائے گی جس کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو 13شادیاں کرتا ہے اور شادی کو ایک کاروبار سمجھتا ہے جس سے اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں اداکار ارشد وارثی اور پاکستانی اداکارہ و ماڈل سارا لورین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:34:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :