فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے لدھیانہ میں واہگہ بارڈر کا سیٹ تیار

جمعرات 15 نومبر 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے لدھیانہ میں واہگہ بارڈر کا سیٹ تیار کر لیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکار سلمان خان، کترینہ کیف اور دیشا پتانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کے ایک منظر میں اداکاروں کو سرحد پار کرنی ہوگی جس کے لئے لدھیانہ میں بلوولنا میگائوں کے قریب واہگہ بارڈر کا سیٹ تیار کر لیا گیا ہے جس کی تیاری کے لئے 20 دن لگے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار جیکی شروف، تبو بھی شامل ہیں جبکہ فلم میں اداکار ورون دھون مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 11:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :