دپیکا اور رنویر نے شادی کے سکیورٹی انتظامات پر 1کروڑ روپے خرچ کر ڈالے

جمعرات 15 نومبر 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ جوڑی دپیکا اور رنویر نے اپنی شادی کے سکیورٹی انتظامات پر 1کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق دپیکا اور رنویر کی اٹلی میں شادی کے لئے سکیورٹی انتظامات پر ایک کروڑ روپے خرچہ آ یا ہے جبکہ بھارتی جوڑے نے شادی کے مقا م کی نگر انی کے لئے بحر ی جہاز اور کشتیاںبھی کرائے پر لی ہیں۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے مہمانوں پر موبائل فون کے استعمال کی پابندی عائد کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اس تقریب کی تصاویر سامنے نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے جبکہ فضا میں ڈرونز کو روکنے کے انتظامات بھی کیے گئے۔ذرائع کے مطابق مہمانوں کو تقریب میں آنے کے لیے خصوصی رسٹ بینڈ پہننے پڑے اور ان کے فونز پر کیو آر کوڈز اسکین کرائے گئے۔رنویر اور دپیکا نے اس موقع پر مہمانوں کے لیے ایک منشن کے 75 کمرے بک کرائے اور اس کا کرایہ ایک کروڑ 73 لاکھ بھارتی روپے ادا کیا۔یہ جوڑا اب 18 نومبر کو بھارت واپس آئے گا جہاں 21 نومبر کو بنگلور میں شادی کی دعوت ہوگی جبکہ 28 نومبر کو ممبئی میں بالی وڈ اداکاروں کے لیے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 12:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :