کترینہ کیف کی مداحوں کو آٹو گراف دینے پر سلمان خان ہنس پڑے

جمعرات 15 نومبر 2018 14:30

ممبئی۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مداحوں کو آٹو گراف دینے پر سلمان خان ہنس پڑے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ کترینہ کیف کی مداحوں کو آٹو گراف دینے کی ایک وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔وڈیو میں کترینہ کیف مداحوں کے لئے آٹو گراف لکھتے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ وڈیو کے پس پردہ ان کی کسی بات پر سلمان خان ہنس رہے ہیں۔واضح رہے وڈیو فلم’’بھارت‘‘کے سیٹ سے شیئر کی گئی۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 14:30:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :