ابھیشیک بچن اور شویتا بچن ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 6کے نئے مہمان ہوں گے

جمعرات 15 نومبر 2018 14:30

ممبئی۔ 15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی بہن شویتا بچن ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 6کے نئے مہمان ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر نے اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی بہن شویتا بچن کے ہمراہ ٹاک شو ’’کافی ود کرن‘‘ سیزن 6کی عکس بندی کے دوران بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ان کے بچپن کے دوست اور بہترین بہن بھائی ابھیشیک بچن اور شویتا بچن شو کے مہمان ہوں گے۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 14:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :