پاریش راول کا نوجوان اداکاروں کو مشکل کرداروں کے انتخاب اور عمدہ اداکاری پر خراج تحسین

جمعرات 15 نومبر 2018 14:30

ممبئی۔ 15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار پاریش راول نے نوجوان اداکاروں کو مشکل کرداروں کے انتخاب اور عمدہ اداکاری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار پاریش راول نے ایک انٹرویو میں نوجوان اداکاروں کو ہچکچاہٹ اور خوف کے بغیر کرداروں کے انتخاب پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے داد بھی دی ہے۔

(جاری ہے)

پاریش راول کا کہنا تھا کہ نوجوان اداکار جیسے ورون دھون، راج کمار رائو، ایوشمن کھرانہ اور دیگر کرداروں کے انتخاب، نئے تجربات کرنے میں کسی قسم کا ہچکچاہٹ یا خوف محسوس نہیں کرتے۔ اس لئے انہوں نے ورون دھون کو کمرشل اور نان کمرشل سینمامیں توازن ، راج کمار رائو کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ستری‘‘ اور ایوشمن کھرانہ کو فلم ’’اندھا دھن‘‘ میں مشکل کردار نبھانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 14:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :