فلم ’’بھارت‘‘ کی پہلی جھلک جاری

جمعرات 15 نومبر 2018 14:30

ممبئی۔ 15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’بھارت‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے انسٹاگرام پر علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بھارت‘‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف فلم کے لئے تخلیق کئے واہگہ بارڈر کے گیٹ کی طرف دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں دیشا پتانی، جیکی شروف، تبو اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 14:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :