پریانکا چوپڑا ذہنی صحت، سائبر کرائم اور حقوق نسواں کے لئے فیس بک کے ساتھ کام کریں گی

جمعرات 15 نومبر 2018 14:30

ممبئی۔ 15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ذہنی صحت ، سائبر کرائم اور حقوق نسواں کی آگاہی کے لئے بھارت میں فیس بک کے ساتھ مل کر کام کریں گی اور اس حوالے سے فیس بک پر 27 نومبر کو 4گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل براہ راست پروگرام ’’# سوشل اوئرنس فار گڈ‘‘ میں مسائل کے متعلق شعور اجاگر کریں گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی طاقت سے کوئی انکار نہیں کرتا، یہ ایک ایسی طاقت ہے جسے دبایا نہیں جا سکتا اور اسے روکنا مشکل ہے اور میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آگاہی پھیلانے اور فلاحی مقاصد کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم اور فلاحی مقاصد کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال ایک زبردست خیال ہے اور مجھے بھی ایسی ہی شراکت داری کا انتظار تھا جبکہ اس پروگرام میں فلم انڈسٹری کے دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 14:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :