’’گیمز آف تھرونز ‘‘کا فائنل اور آٹھواں سیزن آئندہ سال اپریل میں آن ائر کیا جائے گا

جمعرات 15 نومبر 2018 15:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ایچ بی او کی معروف ٹی وی سیریز ’’گیمز آف تھرونز ‘‘کا فائنل اور آٹھواں سیزن آئندہ سال اپریل میں آن ائر کیا جائے گا۔اس بات کا اعلان ایش بی او کی جانب سے کیا گی اہے تاہم تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گیمز آف تھرونز کے آخری سیزن میں تخلیقیاتی ریاست ’’ویسٹروس‘‘پر قبضے کی جنگ دکھائی جائے گی۔

اس سیریز نے متعدد ایمی ایوراڈز حاصل کر رکھے ہیں اور امریکا اور دنیا بھر میں اس کے 3کروڑ ناظرین ہیں۔ مذکورہ سیریز کی کہانی مصنف جارج آر آر مارٹن کے ناول ’’اے سونگ آف آئس اینڈ فائر ‘‘سے ماخوذ ہے۔سیریز کی پروموشنل مہم شروع ہے جن میں گرینڈ سنٹرل سٹیشن اور ماس ٹرانزٹ میٹرو کارڈز پر اس کی تشہیر شامل ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 15:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :