امریکی گلوکارہ ملی سائرسکاگھر بھی کیلی فورنیا کی جنگلی آگ کی نذر ہو گیا

جمعرات 15 نومبر 2018 15:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) امریکی گلوکارہ ملی سائرس اور گلوکار نیل ینگ کے گھر بھی کیلی فورنیا میں بھڑکتی جنگلی آگ کی نذر ہو گئے۔ملی سائرس نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میرا گھر آگ کی نذر ہو گیا لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ میں اپنے پالتو جانوروں کو باحفاظت وہاں سے نکالنے میں کامیاب رہے ۔ملی نے کہاکہ گھر کے راکھ ہونے کا افسوس ہے لیکن اس سے جڑی یادیں ہمیشہ میرے میں رہے گی۔

(جاری ہے)

گلوکار نیل ینگ نے بھی اپنے گھر جلنے کی اطلاع انسٹا گرام پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آگ اتنی بڑی اور ہولناک ہے کہ اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی گئی جس کا اظہار فائر فائیٹرز بھی کر رہے ہیں۔اداکارہ کم کردشیان اور لیڈی گاگا کے گھروں کو بھی آگ وزلی تک پہنچنے پر ان سے خالی کرا لیا گیا ہے۔اداکار چارلی شین نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ان کے والدین کا پتہ نہیں چل رہا تھاکہ آیا وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوئے یا نہیں بعد میں معلوم ہوا وہ اپنی گاڑی میں ٹہرے ہوئے ہیں۔شین نے کہا کہ انھوں نے میلابو میں 48 سال میں ایسی ہولناک جنگلی آگ نہیں دیکھی۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 15:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :