ْفن اور فنکارکا قدر دان ہوں ،ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کروں‘شہزاد عالم

خوشی ہے میرے اسٹیج ڈرامے میں لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مدھو پرفارم کررہی ہیں‘اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر شہزاد عالم نے کہا ہے کہ میں کراچی کے ساتھ ملتان کے سٹار لٹ تھیٹر میں بھی اسٹیج ڈرامے پیش کرتاہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میرے اسٹیج ڈرامے میں لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مدھو پرفارم کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میر ے سٹارلٹ تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’عاشق ڈاکو ‘‘میں اداکارہ مدھو نے شاندار پرفارمنس سے مجھے بڑا متاثر کیا جس پر میں مدھو کو کراچی آرٹ کونسل میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں بھی کاسٹ کروں گا ۔

انہوںنے کہاکہ میں کراچی کے فلیٹ کلب اور ملتان کے سٹا ر لٹ تھیٹرمیں مسلسل ڈرامے پروڈیوس کررہا ہوں ،میں فن اورفنکارکا قدر دان ہوں اور میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کروں ۔شہزاد عالم نے کہا کہ مدھو ایک بڑی سٹار ہیں جو فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرچکی ہیں اور اسٹیج ڈراموں میں بھی ان کے پرستاروں کو بہت بڑا حلقہ موجود ہے مجھے اس کی اداکاری نے بہت متاثر کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 13:03:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :