ٹیلی ویژن کے معروف فنکار شفیع محمد شاہ کی 11 ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:26

ٹیلی ویژن کے معروف فنکار شفیع محمد شاہ کی 11 ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ٹیلی ویژن کے معروف فنکار شفیع محمد شاہ کی 11 ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی۔ اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں نے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شفیع محمد شاہ ستمبر 1949ء میں سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پیدا ہوئے اور 1960ء میں انہوں نے ریڈیو پاکستان کے ڈراموں سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران انہوں نے جامشورو یونیورسٹی سے پوسٹ گریجوایٹ ڈگری حاصل کی اور کراچی منتقل ہو گئے۔ جہاں پر انہوں نے ٹی وی کے فنی سفر کا آغاز کیا۔ شفیع محمد شاہ نے کئی معروف ڈراموں میں کام کیا جس سے وہ ٹی وی کے بڑے فنکاروں میں شامل ہو گئے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے ان کو متعدد ایوارڈز بھی دیئے گئے۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 15:26:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :