غیر مناسب رویہ، اداکارہ ثنا نورکو فلم رازکی کاسٹ سے نکال دیا گیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء)اداکارہ ثنا نورکو نئی اردوفلمرازکی کاسٹ سے نکال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غیرمناسب رویے ،سیٹ پر دیرسے پہنچنا ثنا نورکو لے بیٹھا ۔ہدایتکار ایم اے رومان خان نے اپنی نئی اردوفلمرازسمیت دیگرپروجیکٹس سے ثنا نورکو نکال دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ستارہ تھیٹراور پنجابی کمپلیکس میں جاری سٹیج ڈراموں کے فلیکسوں پر ثنا نورکی تصویریں آویزاں کی گئی تھیں کہ وہ ان کا حصہ ہیں ،لیکن دونوں ہی ڈراموں میں ثنا نورنے پرفارم نہیں کیا،ثنا نورکے اس غیرمناسب رویے کے باعث دیگربہت سے ڈائریکٹرزنے بھی ثنا نورکے متعلق سوچنا شروع کردیا ہے ،ثنا نورکا اگریہی رویہ رہا تو بہت جلد وہ اپنے کیرئیرکوشروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیں گی۔

وقت اشاعت : 17/11/2018 - 16:56:22