ماہیر سیال 22 نومبر کو فلیٹیز ہوٹل میں ’’میوزک فیسٹیول2018 ‘‘ میں پرفارم کرینگی

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) معروف گلوکارہ ماہیر سیال 22 نومبر کو فلیٹیز ہوٹل میں ’’میوزک فیسٹیول2018 ‘‘ میں پرفارم کرینگی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق اس میوزک فیسٹیول کا انعقاد مون سٹار ریڈیو اپنی پہلی سالگرہ کے موقع پر کروا رہاہے اس میوزک فیسٹیول کے چیف آرگنائزر خضر حیات مون ہیں جبکہ آرگنائزر شاہد حسین صدیقی ہیں اس میوزک فیسٹیول میں روزنامہ پاکستان سے ایس اے ذوالقرنین چیف گیسٹ ہوں گے۔

پروگرام کی ہوسٹ انیسہ فراز اور مہوش احسان ہوں گی۔اس میوزک فیسٹیول میں ماہیرسیال کے ہمراہ خلیل حیدر،مظہرراہی،ملکو،مشتاق چھینہ ،ڈولی لیو،حنا ملک،میگھا جی،ماریہ میر،احمد نواز،ساحل بوبی،صفیہ ملک،گلاب،راشد محمود اور ناصر ڈار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 17:08:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :