بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی فیض میلہ میں شرکت کے بعد واپس لوٹ گئیں، ان کے شوہرجاوید اختر(کل) بھارت روانہ ہونگے

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:17

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی فیض میلہ میں شرکت کے بعد واپس لوٹ گئیں، ان کے شوہرجاوید اختر(کل) بھارت روانہ ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) فیض میلہ میں شرکت کے لئے پاکستان آنیوالی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی واپس لوٹ گئیں جبکہ ان کے شوہرجاوید اخترکل بروز ( اتوار ) کو واپس جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ اپنے شوہرکے ہمراہ فیض میلہ میں شرکت کے لئے پاکستان آئی تھیں ، انہوں نے فیض میلہ کے پہلے اوردوسرے روزکے مختلف سیشنزمیں حصہ لیا اورہفتے واہگہ بارڈرکے راستے واپس روانہ ہوگئیں ۔

شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں مصروفیات کی وجہ سے واپس جارہی ہیں انہیں پاکستان میں ہمیشہ پیاراورمحبت ملا ہے اوریہی محبت انہیں یہاں کھینچ لاتی ہے ۔ شبانہ اعظمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فنکاردونوں ملکوں میں پیداہونیوالے تنا اورسختیوں کو ختم کرنے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 22:17:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :