سارہ 4 سال کی عمر سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں، سیف علی خان

اتوار 18 نومبر 2018 10:50

ممبئی۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بیٹی سارہ 4 سال کی عمر سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق’’کافی ود کرن‘‘کے چیٹ شو میں سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ علی خان 4 سال کی عمر سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے ایک واقعہ کاذکر کرتے ہو ئے بتایا کہ جب وہ سارہ کے ہمراہ ورلڈ ٹوور پر تھے تو شکاگو میں ایشوریا رائے کیکنسرٹ کے دوران سارہ نے ایشوریا کی اداکاری پر ہجوم کے رد عمل کو دیکھ کر میری طرف دیکھا اور کہا کہ یہ وہ ہے جو میں کرنا چاہتی ہوں،یہ ہی میری دنیا ہے جہاں میں رہنا چاہتی ہوں۔سیف کا کہنا تھا یہ 20 سال پہلے کی بات ہے لیکن سارہ نے اپنا ذہن نہیں بدلا۔

وقت اشاعت : 18/11/2018 - 10:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :