فلم’’براہمسترا‘‘کے سیٹ سے عالیہ اور رنبیر کی لیک تصویر وائرل

اتوار 18 نومبر 2018 10:50

ممبئی۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) بالی وڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم’’براہمسترا‘‘کے سیٹ سے لیک تصویر وائرل ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’براہمسترا‘‘ کے سیٹ سے لیک ہوئی تصویر میں عالیہ اور رنبیر ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں جہاں عالیہ اداس نظر آ رہی ہیں وہیں رنبیر اپنے فون میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے دونوں اداکار ہدایتکار عیان مکھرجی کی فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیںاور پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔بلغاریہ میں فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اب فلم کی شوٹنگ ممبئی میں کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 18/11/2018 - 10:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :