نیہا دھوپیا کے گھر شادی کے 6 ماہ بعد ننھے مہمان آمد ،ْ خوبصورت بیٹی کوجنم دیا

اتوار 18 نومبر 2018 17:20

نیہا دھوپیا کے گھر شادی کے 6 ماہ بعد ننھے مہمان آمد ،ْ خوبصورت بیٹی کوجنم دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے گھر شادی کے 6 ماہ بعد ننھے مہمان آمد ہوئی ہے انہوں نے ایک خوبصورت سی بیٹی کو جنم دیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماں اوربیٹی دونوں ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

(جاری ہے)

نیہا دھوپیا اور اداکار انگد بیدی رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی اچانک شادی نے میڈیا سمیت ان کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔نیہا دھوپیا کے گھر ننھے مہمان کی آمد کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ نیہا اوران کے شوہر نے فی الحال اپنی بیٹی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ۔

وقت اشاعت : 18/11/2018 - 17:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :